انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان

لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔

امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ، پی پی ایم کیو ایم کو دلوائی گئیں‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے اور خود وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز فارم47 کے ذریعے منتخب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم47 کی بنیاد پر آئے ہیں جبکہ کراچی میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو دیا مگر ایم کیو ایم کو دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں۔

مزید پڑھیے: فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟ حافظ نعیم الرحمان کا وی پی این فتوے پر استفسار

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیے جائیں، فارم45 کے مطابق جس کی زیادہ نشستیں ہوں اسے حکومت دی جائے۔

’انتخابی عمل پرعوام شدید مایوس ہیں‘

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو انتخابی عمل سے شدید مایوسی ہوئی ہے لہٰذا جماعت اسلامی8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا احتجاج ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

’مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں‘

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رمضان آرہا مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دال، گھی، چینی ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس فارمولے کے تحت مہنگائی کی شرح کم بتائی جا رہی ہے؟

فلسطیبنیوں کی دربدری کے ٹرمپ پلان پر اقوام عالم کو مشورہ

امیر جماعت اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضےکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے سامنے آنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان