روسی حملے کا خطرہ، ڈنمارک کی انٹیلیجنس نے نیٹو کو خبردار کردیا

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈنمارک کی دفاعی انٹیلیجنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ روس آئندہ چند ماہ کے دوران نیٹو کے کسی رکن ملک کے خلاف محدود فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ڈنمارک کا گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے پر اتفاق، ٹرمپ کا دعویٰ

انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روس یوکرین کی معاونت کرنے والے نیٹو انفرااسٹرکچر پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملے یا کسی ہمسایہ ملک میں محدود دراندازی کے ذریعے نیٹو کو آزما سکتا ہے، تاہم نیٹو کے کسی رکن پر مکمل روسی حملے کا امکان انتہائی کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو یورپ بھر میں سائبر حملوں اور تخریب کاری سمیت ہائبرڈ کارروائیوں میں بھی اضافہ کرسکتا ہے، جبکہ روس نیٹو کے اجتماعی دفاع کی ضمانت دینے والے آرٹیکل 5 کو بھی آزمانے کی کوشش کرسکتا ہے، خصوصاً اگر اسے امریکا کی جانب سے یورپی اتحادیوں کی حمایت پر شکوک ہوں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

ڈنمارک کی انٹیلیجنس کی یہ تنبیہ پولینڈ میں اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگنے کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے، جسے پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے تخریب کاری قرار دیا، تاہم ذمہ دار کا تعین نہیں ہوسکا۔ روس ماضی میں یورپ میں تخریب کاری کے بعض واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کرتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp