’پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں‘، پاکستانی مداح کی کین ولیمسن سے درخواست، ویڈیو وائرل

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی مداح کو کیوی بیٹر کین ولیمسن سے ملاقات کرتے اور آٹو گراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی نوجوان کیوی بیٹر سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں اور ہندوستان کے خلاف سنچری بنائیں۔ جس پر کین ولیمسن کہتے ہیں کہ پاکستان کا نام ہی کیوں لیا جس پر نوجوان کہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، زیادہ تر صارفین نے پاکستانی نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی فکس کرنے کی ایک کی کوشش ہے تو کسی نے کہا کہ اپنی ٹیم کے بارے میں سوچیں نہ کہ انڈیا کے بارے میں۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

ویڈیو

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار