کیا محبت میں ناکام امریکی خاتون وطن واپسی پر آمادہ ہو گئیں؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کی غرض سے کراچی پہنچ جانے والی امریکی خاتون ان دنوں جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں رکھا گیا گیا ہے جہاں انہیں درکار طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ان کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکی خاتون آنے کے بعد چھیپا صاحب کی انگریزی بہتر ہوگئی‘، ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کی ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو امریکی قونصل خانے نے وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا ہے اور امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کی ریٹرن ٹکٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے امریکا روانہ ہو سکیں۔

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی کے مطابق جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے امریکی قونصل خانے کے عملے کو ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اچانک کہاں غائب ہو گئی؟

ترجمان  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبیعت پہلے سے اب کافی بہتر ہے جس وقت انہیں اسپتال لایا گیا تھا اس  وقت ان کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا تاہم خون کے 3 پیک لگانے کے بعد ہیمو گلوبن 9 ہوگیا ہے جب کہ نفسیاتی مرض بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ان کی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ مریضہ کے دیگر طبی مسائل پر بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے اور انہیں میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا کیوں کہ ان کا 15 دن کا ایگزٹ پرمٹ 11 فروری کو ختم ہو جائے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  امریکی خاتون ایگزٹ پرمٹ ایکسپائری تک واپس نہیں گئیں تو 11 فروری کے بعد انہیں پاکستان میں زائد المیعاد قیام کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت خاتون کوفارن ایکٹ کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں گرفتار کرکے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن واپس جانے پر رضامند

امریکی خاتون 11 اکتوبر 2024 کو کراچی پہنچی تھیں۔ وہ اپنے آن لائن بننے والے دوست سے ملنے پاکستان آئی تھیں جو اب منظر سے غائب ہے۔ کراچی آنے کے بعد سے خاتون شہر میں ادھر ادھر گھوم رہی تھیں جس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا تاہم اب انہیں جناح اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

خاتون کو صحت کے دیگر مسائل کے علاوہ بظاہر نفسیاتی مسائل بھی درپیش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟