سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور امریکا نے پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، مہارت اور تکنیکی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سعودی عرب کو اپنا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تاریخی اسٹریٹجک شراکت داری کا تسلسل ہے اور گزشتہ برس ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ امریکا کے دوران طے پانے والے فریم ورک کو عملی شکل دیتا ہے۔

معاہدے پر سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے دستخط کیے۔

بیان کے مطابق یہ معاہدہ جوہری تحفظ، سلامتی اور عدم پھیلاؤ کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

سعودی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات سے ہم آہنگ مشترکہ منصوبوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp