پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم معاہدوں اور منصوبوں پر پیشرفت ہوئی ہے۔

سفارتی و معاشی مذاکرات اور اہم پیشرفت

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی  کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفودی سطح کے مذاکرات ہوئے۔

بعد ازاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ ان مذاکرات کی بنیادی توجہ پاکستان میں کینیڈائی سرمایہ کاری بڑھانے پر مرکوز رہی۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ

معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کینیڈا جوائنٹ ورکنگ گروپ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کاروباری شراکت داری میں سہولت فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حوالے سے سب سے بڑی پیشرفت یہ ہے کہ اس دورے کے دوران 240 میگاواٹ کے دھابیجی ہائبرڈ ونڈ سولر پروجیکٹ کی منظوری کا اعلان ہے جو کینیڈین کمپنی جے سی ایم پاور اور کے الیکٹرک کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

معاشی ماہر حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت ہے دونوں وزرا نے کینیڈین کینولا کے لیے مستحکم پلانٹ ہیلتھ درآمدی شرائط کے نئے پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں اور دوسری جانب کینیڈا نے پاکستان کی معدنی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقوں میں اپنی مہارت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے معدنیات کی دریافت سے لے کر پائیدار طریقوں تک تعاون پر اتفاق کیا ہے پاکستان معدنیات میں بہت زرخیز ملک ہے اور اسے معاشی انقلاب کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے: بھارتی دہشتگردی سے متاثر پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، انیتا آنند کے پاکستان دورے کے مقاصد کیا ہیں؟

دوسری جانب زرعی شعبے کی بات کی جائے تو اس میں کینولا، روغن دار بیج، دالیں، سویا بین، چاول، مصالحہ جات اور پھلوں کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بھی بات ہوئی ہے یہ وہ مصنوعات ہیں جن میں پاکستان پہلے سے عالمی مارکیٹوں میں موجود ہے لیکن ویلیو ایڈیشن کے بعد ہم نا صرف زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ عالمی مارکیٹوں میں بلندیوں کو بھی چھو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر