پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اورسونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے اضافے کے بعد 303100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 86 روپے اضافے کے بعد 259859 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238212 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 01 ڈالر اضافے کے بعد 2904 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔