وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان اور بھائی کے لیے ملازمت کا اعلان

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عبدالرازق خلجی سے ملاقات کی اور مشکل کی گھڑی میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کے لیے فوری طور پر آگے بڑھنے پر ان کے جذبۂ انسانیت، ہمت اور بہادری کو سراہا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کرنے والے نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔ ایسے افراد نہ صرف انسانی ہمدردی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں دوسروں کی مدد اور خدمت کا جذبہ بھی اجاگر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے مشکل حالات میں کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد واقعے نے نہ صرف طبی حلقوں بلکہ پورے معاشرے میں تشویش پیدا کردی تھی۔

واقعے کے فوری بعد عبدالرازق خلجی نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ ڈاکٹر کی بروقت مدد کی اور انہیں طبی امداد کی فراہمی میں معاونت کی۔

عبدالرازق خلجی کے اس اقدام کو عوامی سطح پر بھی سراہا گیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان سے ملاقات کرکے ان کی بہادری اور انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور سرکاری ملازمت کے اعلان پر اظہارِ تشکر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کے ذریعے نئی نسل کو گمراہ کیا، اختیار ولی خان

بھارت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک اثاثوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کھول دی

تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے بڑے اصلاحاتی پیکیج کی تیاری، بورڈ اور خصوصی بینک کے قیام کی تجویز

اینتھروپک کے سی ای او کی اہلیہ کامی کلارک کے جیفری ایپسٹین سے رابطے سامنے آگئے

باپ نے سیلفی کے بہانے ایک سالہ بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں