فحش گانے کس کے دباؤ  میں آکر گائے؟ معروف گلوکار کمار سانو کا اہم انکشاف

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں 1990 کی دہائی کے دوران انہیں بعض مشکل پیشہ ورانہ فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رومانوی گیتوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے گلوکار نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ ان کے گانوں میں فحاشی یا نامناسب مواد شامل نہ ہو، تاہم صنعت کی جانب سے شدید دباؤ کے باعث چند مواقع پر وہ اپنے اصول پر قائم نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیے گانے کے فحش الفاظ سے بے خبر تھی، فلم سازوں نے دھوکا دیا، نورا فتیحی کا انکشاف

زوم کو دیے گئے انٹرویو میں کمار سانو نے 90 کی دہائی کی موسیقی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دور کو آج بھی اپنی یادگار دھنوں اور گیتوں کے باعث یاد کیا جاتا ہے، تاہم اس زمانے میں ایسے گانے بھی بنے جنہیں وقت گزرنے کے ساتھ مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ ان کے مطابق وہ اپنے کام کو اس نوعیت کی موسیقی سے الگ رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

کمار سانو نے کہا، ’میرا ایک اصول تھا کہ میں اپنے گانوں میں فحاشی شامل نہیں کروں گا، لیکن ایک دو مواقع ایسے آئے جب میں اس اصول پر قائم نہ رہ سکا۔ مجھ پر اتنا دباؤ تھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ اگر میں وہ گانے نہ گاؤں تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ ‘

یہ بھی پڑھیے مجرے کے دوران اشارے پبلک ڈیمانڈ پر کرتے ہیں، تھیٹر رقاصائیں

گلوکار نے بالی ووڈ میں موجود دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’مووی مافیا‘ سے بھی تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض گانے گانے سے انکار شاید ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہو، تاہم وہ اپنے کیے گئے زیادہ تر فیصلوں سے مطمئن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باپ نے سیلفی کے بہانے ایک سالہ بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان اور بھائی کے لیے ملازمت کا اعلان

ریاست کے خلاف بولنے والے دہشتگردی پر خاموش، اسما جتک کیس میں انصاف ہوگا، مینا مجید، راحیلہ حمید

بھارت کے اہم اپوزیشن سیاست دان نے پارٹی دفتر میں مبینہ خود کشی کرلی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سعود شکیل کا اعتماد بحال، وارم اپ میچ میں سینچری جڑ دی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں