ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اوراڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا موقف تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے اقدامات کو فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام  مشکلات کا شکار ہیں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی  نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور بحالی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ منصوبہ بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تو تیز رفتار پیش رفت ممکن بنائیں گے، بحالی منصوبے کی ’ری اسٹرکچرنگ‘ کی تجویز سے متفق نہیں،

مزید پڑھیں: سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 بلین ڈالر کے منصوبے منظور

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موقف اختیار کیا کہ تمام وسائل گھروں کی تعمیر پر لگائے گئے تو سیلاب سے تباہ شدہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر نو نہیں ہوسکے گی، ایسی صورتحال سے عوام میں اچھا عمومی تاثر نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ ورلڈ بینک بحالی منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے انٹرن شپ پروگرام کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے مربوط کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتےہیں۔

مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر قابل عمل بنانے کے لیے علیحدہ سے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں