حسینہ واجد کے ’آئینہ گھر‘ بنگلہ دیش میں خوف کی علامت کیوں تھے؟

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں قائم کیے گئے ٹارچر سیلز کو خوفناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا

ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندون کے ہمراہ ڈھاکہ کے گاؤں میں قائم آئینہ گھروں (ٹارچرز سیلز) کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ’یہ ایک خوفناک منظر ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ خوفناک تھا، جو میں نے سنا ہے وہ ناقابل یقین ہے کہ کیا یہ ہماری دنیا اور ہمارا معاشرہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آئینہ گھر جو ’ٹارچر سیل اور خفیہ جیلوں‘ کے طور پر استعمال ہوتے تھے، یہ نمونہ تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے کیسے زمانہ جاہلیت قائم کیا۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ’میں نے ان لوگوں سے سنا ہے جو بربریت کا شکار تھے، انہیں سڑکوں سے اٹھایا گیا تھا اور دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں میں رکھا گیا تھا، انہیں عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کے طور پر برانڈ کیا گیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں اور بھی بہت سارے تشدد کے سیل موجود ہیں۔‘

ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے بتایا کہ آئینہ گھروں میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں افراد کو 8 سال سے قید میں رکھا ہوا تھا، خود حسینہ واجد نے سیکیورٹی فورسز کو لاپتا کرنے اور غیر قانونی قتل عام کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں کے ہمراہ ڈھاکہ کے اگرگاؤں ، کچوکھیت اور اتترا کے علاقوں میں خفیہ ٹارچر سیلز کا دورہ کیا۔

خفیہ ٹارچرز سیلز کے دورے کے دوران ڈاکٹر محمد یونس کو ’الیکٹرک کرسی‘ بھی دکھائی گئی جس کا استعمال اگرگاؤں میں ٹارچر سیل میں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں