برقی گاڑیوں کی چارجنگ قیمت میں بڑی کمی کرنے کا منصوبہ کیا ہے؟

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ برقی گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نظرثانی کی جائے۔ تجویز کے مطابق، بجلی کی قیمت 23.57 روپے فی یونٹ تک فراہم کی جا سکتی ہے۔ تاہم، ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کی لاگت 39 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو موجودہ قیمت سے 45 فیصد کم ہوگی۔

اس فرق کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے کراس سبسڈی میکانزم استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں برقی گاڑیوں میں تبدیل ہو جائیں۔ اس وقت چارجنگ اسٹیشنز 45 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، لیکن ٹیکس شامل کرنے کے بعد اس کی لاگت 71.10 روپے فی یونٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا مستقبل

حکومت کا ماننا ہے کہ یہ نئے ٹیرف نرخ برقی گاڑیوں کے اپنانے کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ تمام لاگو ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کو نظرثانی شدہ نرخوں میں شامل کیا جائے گا۔

نیپرا کے چیئرمین کی زیرصدارت اس درخواست پر سماعت کی گئی۔ دوران سماعت کیس آفیسر نے انکشاف کیا کہ حکومت نے بنیادی ٹیرف کو 45.54 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس وقت صارفین چارجنگ خدمات کے لیے 70 روپے فی یونٹ تک ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اب گاڑیاں بیکنگ پاؤڈر والی بیٹری سے چلیں گی

پاور ڈویژن نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں برقی گاڑیوں کا انفرا سٹرکچر ابھی تک کم ترقی یافتہ ہے، اور ملک بھر میں صرف 8 چارجنگ اسٹیشنز کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت مارکیٹ کو کھولنے اوربرقی گاڑیوں کے شعبے میں مزید سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ تجارتی بجلی کا ٹیرف قریباً 94 روپے فی یونٹ ہے، حالانکہ یہ مکمل طور پر لاگو نہیں ہوتا۔ اس وقت صارفین قریباً 70 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔ پچھلے سال کے دوران چارجنگ اسٹیشنز نے صرف 94,000 یونٹ بجلی استعمال کی جبکہ پاکستان میں برقی گاڑیوں کے صارفین کی تعداد 7 سے 8 ہزار کے درمیان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں