فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے دفعتاً شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ تاہم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر موجود جیل عملے نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے۔ دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو ٹاؤٹ اور غدار کہا جبکہ شعیب شاہین نے کہا کہ تم اپنے کام سے کام رکھو۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ‏ترجمان پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کو تھپڑ، سوشل میڈیا پر بھی لڑائی شروع

واقعے کی عینی شاہد پی ٹی آئی ورکر نادیہ خٹک نے بتایا کہ شعیب شاہین کو فواد چوہدری نے مارا اور وہ زمین پر گر گئے۔ جو بھی اختلافات ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہییں، مارنا نہیں چاہیے تھا شکر ہے شعیب شاہین کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی لیکن شعیب شاہین کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔


واضح رہے کہ فواد چوہدری پہلے بھی تھپڑ مارنے کی عادت کی باعث خبروں میں اِن رہ چکے ہیں۔ پہلے پہلے انہوں نے شادی کی تقریب میں ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں