روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات: ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی ایوان صدارت نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی فی الوقت متحدہ عرب امارات میں ہیں اور وہ بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار کو وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر زیلنسکی اپنی اہلیہ کے ساتھ طے شدہ سرکاری دورے کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے اس سفر کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیے: یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ سعودی میزبانی میں ہونے والی بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے