لوئرکرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، سہولت کاروں سمیت درجنوں دہشتگرد گرفتار  

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہاٹ میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، درجنوں دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری

آر پی او کوہاٹ کے مطابق لوئر کرم کے علاقوں بگن،مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران اب تک 30دہشتگرد اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آر پی او کوہاٹ کے مطابق لوئر کرم کے علاقوں بگن اور مندوری و دیگر میں کرم جانے والی کانوائے پر حملے، اشیائے خورونوش کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے جن دہشتگردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لیے کرم ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے  مارے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ اس کے  علاوہ مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد آج حکومت پاکستان نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح عثمان کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ دیگر 13 دہشتگروں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں