بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، صوبے کی زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

اجلاس میں کچھی کینال کی زرعی پیداوار پر زمینداروں کو صوبائی ٹیکس میں ریلیف  دینے  پر اتفاق  کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل منظور آبی وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے مؤثر قانون نافذ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ماہی گیری اور آبی زراعت کی نئی پالیسی کی منظوری بھی دی ہے جبکہ بلوچستان ڈسپوزل آف موٹر وہیکلز رولز 2025 منظوری دے دی گئی ہے، سیلاب متاثرہ کیڈٹ کالج جعفر آباد کی بحالی کے لیے اضافی گرانٹ بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے فوڈ اتھارٹی لیبارٹری کے قیام اور بلوچستان کابینہ نے تحصیل ڈیرہ بگٹی کو اے ایریا قرار دینے کی منظوری بھی دی ہے، صوبائی کابینہ نے  محکمہ خوراک کی خریدی گئی گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دی گئی، جعفر آباد میں 2 نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت خضدار کے جج کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے لیے 65 ملین کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں اور ترقیاتی منصوبے تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی