ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اچھا ہی نکلے گا، آسٹریلوی کپتان

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نوجوان تیزرفتار بولرز ہیں لہٰذا چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ ہی سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا

لاہور میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے لیے ان کی ٹیم نے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے اور پھر ان کے پاس نوجوان تیز رفتار بولرز بھی ہیں اس لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا مقابلہ ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ انگلش بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ اور آسٹریلیا کرکٹ کے سی ای او نک ہوکلے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ بورڈ کے ایم ڈی رابرٹ پہلے سے ہی پاکستان میں ہیں۔

مزید پڑھیے: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بڑے میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی اچھی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی