شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کی پارٹی میں واپسی کے لیے موقع دینے کا کہا ہے، ہم فرداً فرداً موقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں شیر افضل کا سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار، پارٹی میں اجنبی قرار دیدیا

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ پارٹی متحد اور پالیسی بالکل واضح ہے، جو کوئی پارٹی میں آنا چاہتا ہے اسے زبان کو لگام دینا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور عمران خان کی ہدایات کے مطابق خدمات سرانجام دے رہے ہیں، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر پر بھی بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے، پنجاب میں ہر روز کوئی نیا واقعہ سامنے آتا ہے، ہم ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر افسردہ ہیں، موجودہ حکومت نے کرکٹ کو بھی تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، اگر ٹیکنیکل معاملات منظور نظر لوگوں کے حوالے کیے جائیں گے تو پھر ایسے ہی ہوگا، جیسے ہو رہا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو دورہ سندھ کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار