گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 153 روپے 81 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی قیمت  6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘