کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان کے دوران پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے تعاون سے فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان 2025 کے تحت رمضان المبارک کے دوران پاکستان کے 33 اضلاع میں ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے بڑے پیمانے پر 30 ہزار فوڈ پیکجز کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

ہر 95 کلوگرام وزنی فوڈ پیکج میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام دال چنا شامل ہے، اس اقدام کا مقصد 2 لاکھ 10 ہزار مستحق افراد کو بنیادی خوراک فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں غذائی تحفظ حاصل کرسکیں۔

یہ تقسیم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی ضلعی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے عملدرآمدی پارٹنرز، حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف طریقے سے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں 50 ہزار شیلٹرز، ونٹر کٹس کی تقسیم مکمل

خوراک کی عدم دستیابی کے سنگین مسئلے کو حل کرتے ہوئے، کنگ سلمان ریلیف ضرورت مند طبقات کو مدد فراہم کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کو ثابت کر رہا ہے، یہ اقدام کنگ سلمان ریلیف کی عالمی انسانی امدادی کوششوں کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد کمزور طبقات میں استحکام، خود انحصاری، اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ