اسلام آباد میں پرانے درخت اکھاڑ کر پام کے درخت لگانے پر صارفین برہم، ویڈیو وائرل

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ویسے ہی ٹریفک میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے لیے کشادہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ لیکن ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے اسلام آباد کی سرسبز و شادابی متاثر ہوئی ہے۔

حال ہی میں اسلام آباد میں بےشمار تعمیراتی کام ہوئے ہیں جس کے لیے درختوں کی کٹائی بھی کی گئی ہے جس پر شہری سیخ پا ہیں۔ ایک صارف نے اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پہلے سے موجود درختوں کو اکھاڑ کر ان کی جگہ پام کے درخت لگائے گئے ہیں۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد کے قدرتی ماحولیاتی توازن کو ایک مصنوعی دبئی مرینا طرز کے منظرنامے کے لیے قربان کیا جا رہا ہے۔ مقامی درختوں کو اُکھاڑ کر انہیں غیر مقامی پام درختوں سے بدلا جا رہا ہے۔ جس سے ماحول پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ احساسِ کمتری کی ماری ہوئی قوم ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ پام کے یہ تمام درخت مرجھا جائیں گے یہ صرف پیسے کا ضیاع ہے، اس کی جگہ مقامی درخت کیوں نہیں لگائے گئے۔

وقار گیلانی نے سی ڈے اے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور اسلام آباد کو لاہور نہ بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی