جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ 2025 کو ’خواتین کا تاریخ ساز مہینہ‘ قرار دینے کا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی ایسے خیال کی حمایت نہیں کرے گی جس کے تحت عورتوں کے لیے مخصوص مواقع اور مخصوص جگہوں پر مردوں کو مقرر کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کسی ایسے خیال کی حمایت کرے گی جس کے تحت خاندانی اقدار کو تباہ کرتے ہوئے ہمارے بیٹے اور بیٹیاں اپنے جسموں کے ساتھ جنگ کریں۔

’میری حکومت عظیم امریکی خاندانی اقدار کی حفاظت کرے گی جس کی بنیاد سچائی، فلاح و بہبود اور آزادی پر ہے۔‘

یہ بھی پڑھیےمرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا

امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کو جنسی انتہا پسندی سے بچاتے ہوئے ہم نے معاشرے میں کامن سینس کو فروغ دیتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، جس کی حمایت 80 فیصد امریکی کر رہے ہیں۔

’اپنے عہدِ صدارت کے پہلے دن میں نے اُس انتظامی آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت یا تو کوئی حیاتیاتی طور پر مرد ہے یا پھر عورت۔ اور سرکاری دستاویزات سے جنیڈر ایکس کا خانہ ختم کر دیا تھا۔‘

’میرے کہنے پر نیشنل کالج اتھلیٹک ایسوسی ایشن نے اپنے قواعد میں ترمیم کی اور خواتین کھیلوں کے مقابلوں میں صرف خواتین کے حصے لینے کا اُصول طے کیا۔‘

یہ بھی پڑھیےٹرمپ نے ٹرانس جینڈر بچوں کی جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی لگا دی

صدارتی حکم نامے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دیگر وعدوں میں امریکی سرحدات کو محفوظ بنانا، غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانا، معیشت کی تعمیر نو، تعلیم، امریکا کو صحت مند بنانا اور تولیدی صحت تک رسائی شامل ہیں۔ میں امریکی خواتین اور خاندانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آئندہ نسلوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اِس لیے مارچ 2025 کو ’خواتین کا تاریخ ساز مہینہ‘ قرار دیتا ہوں۔ اںہوں نے امریکی عوام سے کہا ہے کہ اس مہینے آپ اپنے اردگرد غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل اور اپنے خاندان میں شامل خواتین کی کردار کو سیلیبریٹ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں