9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے اس بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت 9 مئی کے 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ہی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی دیگر 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بد امنی دیکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی حملوں میں ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، جس کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مختلف عدالتوں سے کئی ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘