اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ ذیشان سکندر کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم آمدنی والے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس پروگرام سے ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ ذیشان سکندر نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پلاٹ نہیں ہے اب انہیں حکومت پلاٹ بھی دینے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ان لوگوں کو گھر دیے جارہے ہیں جن کے پاس پلاٹ تو تھا مگر ان کے پاس گھر بنانے کے پیسے نہیں تھے۔

خواجہ ذیشان سکندر نے کہا کہ شہری علاقوں میں ایک سے 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں ایک سے 10 مرلے کا پلاٹ جن لوگوں کے پاس تھا ان میں سے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے آسان اقساط پر 15 لاکھ روپے 2 اقساط میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے پہلی قسط گھر شروع کرنے وقت ساڑھے 7 لاکھ دیے جاتے ہیں اور جب لینٹر مکمل ہوجاتا ہے تو دوسری قسط ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جاری کر دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے آن لائن پورٹل پر جن لوگوں نے اپلائی کیا تھا ان میں سے تقریباً سب لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے کہا کہ جو افراد یہ بغیر سود قرضہ لے رہے ہیں انہیں یہ قرضہ 9 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی رقم موصول ہونے کے 3 ماہ بعد پہلی قسط 14 ہزار روپے حکومت کو دینی ہوگی اور اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ تک لوگ مستفید ہوں گے۔

حکومت پنجاب اب پلاٹ اور فلیٹس بھی دے گی

خواجہ ذیشان سکندر کا کہنا تھا کہ اب حکومت ایک نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس میں وہ افراد بھی اپلائی کر سکیں گے جن کے پاس اپنا گھر بنانے کے لیے پلاٹ بھی نہیں ہے۔

ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے کہا کہ 3 سے 5 مرلے تک پلاٹس حکومت خرید کر دے گی جن پر گھر بنانے کے حوالے سے عوام کو قرضہ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے بعد اسی سال فلیٹس سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر ملے سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پروگرام میں اپلائی کرتے وقت کسی جاننے والے کا ایک بیان حلفی بھی بطور گارنٹی جمع کرانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟