ڈی ایف ایس کے گلوری 580 پرو فیس لفٹ  پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل (ڈی ایف ایس کے) پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی گلوری 580 پرو کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے، کمپنی کے اس فیس لفٹ میں دو اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی

بلیک آؤٹ فرنٹ گرل

بلیک انٹیریئر

چابی کا نیا رنگ

فیس لفٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ “گرل اور انٹیریئر مکمل طور پر بلیک کر دیا گیا ہے۔” یہ فیس لفٹ لاہور میں جیل روڈ پر کمپنی کے شوروم  پر دستیاب ہے۔

گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت 67 لاکھ 90 ہزار روپے  رہے گی۔

 اسپیکس اور فیچرز

یہ گاڑی 1498cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 150 ہارس پاور (5600 RPM) اور 220Nm ٹارک (4000 RPM) فراہم کرتا ہے۔ انجن کو جدید  CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جو گاڑی کو ایک ہموار اور آرام دہ ڈرائیو فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برقی گاڑیوں کی چارجنگ قیمت میں بڑی کمی کرنے کا منصوبہ کیا ہے؟

گلوری 580 پرو میں ایل ای ڈی لینس ہیڈلائٹس دی گئی ہیں، جن کی اونچائی کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سامنے موجود ٹریفک کے مطابق اپنے فرنٹ لائٹس کی روشنی  کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے سامنے گاڑیاں ہوں تو آپ روشنی کو کم کر سکتے ہیں، یا اگر سڑک خالی ہو تو ہائی بیم پر چلا سکتے ہیں۔

اس کے ہیٹڈ سائیڈ مررز  سردیوں میں دھند کو خود بخود ختم کر دیتے ہیں۔ انہیں آپ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ایڈجسٹ بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

الیکشن پر ڈاکا ڈالا تو سمجھ لو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین