بھارتی ریاست میں تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار روپے انعام، بیٹا ہوا تو گائے بھی ملے گی

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے اس پیشکش کو انقلابی قرار دیا ہے جبکہ آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی نے بھی اس اعلان پر رکن اسمبلی کی تعریف کی ہے۔ کالیسیٹی اپالانائیڈو نے یہ اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹنگ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی غیر ملکی بچے کی پیدائش پر پاکستانی شہریت نہیں دی جائیگی، ترمیمی بل پاس

رواں ماہ نئی دہلی کے اپنے دورے کے دوران وزیراعلٰی چندرابابو نائیڈو نے جنوبی بھارت میں آبادی کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی بڑھتی عمر کی آبادی سے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ یو پی اور بہار جیسی ریاستوں کی زیادہ آبادی جوان لوگوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے آبادی کے کنٹرول کے بجائے طویل مدتی آبادیاتی انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی خاندانی منصوبہ بندی کی حمایت کرتے تھے لیکن اب اپنے خیالات بدل رہے ہیں اور آبادی کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ بھارت کو زیادہ آبادی کے فوائد حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘

چندرابابو نائیڈو نےعالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروگرام میں اعلان کیا کہ تمام خواتین ملازمین کو بچے کی پیدائش کے دوران چھٹی دی جائے گی، چاہے ان کے کتنے بھی بچے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مائیں صرف 2 بچوں کی پیدائش پر چھٹی حاصل کرسکتی تھیں۔ اب تمام بچوں کی پیدائش پر چھٹی دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں اور اس کا مقصد خاندانوں کی ترقی کو فروغ دینا، آبادی میں توازن قائم کرنا اور خواتین کو ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگیوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرنا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو مضبوط بنانے اور آندھرا پردیش کے لیے ایک مضبوط مستقبل بنانے کے لیے پرعظم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان