رمضان شوز میں جعلی کالز کا بڑھتے رجحان ریٹنگ بڑھانے کا سستا طریقہ؟

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن زور و شور سے جاری ہے۔ ہر چینل زیادہ سے زیادہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے نہ صرف معروف چہروں کو میزبان منتخب کرتا ہے بلکہ مشہور فنکاروں کو بطور میزبان بھی پروگرام میں شریک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدلتی اقدار: پہلے اور اب نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں کیا فرق ہے؟

تقریباً ہر چینل کے رمضان شو میں ایک خاص سگمنٹ ہوتا ہے جس کے دوران لوگ کال کر کے اسلامی اسکالرز سے اپنے مسائل کا دینی حل دریافت کرتے ہیں۔

جانوروں کے ناموں سے پکارنا

اس سال اس خاص سگمنٹ میں عجیب و غریب اور  نامناسب کالز کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان تمام کالز میں اپنی شریک حیات، بیویوں کو دھوکا دینا اور غیرضروری نجی معاملات پر بات ہو رہی ہے، مثلاً ٹی وی کے شو میں ایک کال موصول ہوئی جہاں ایک آدمی پوچھ رہا تھا کہ کیا وہ اپنی بیوی کو پالتو جانوروں کے ناموں سے پکار سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچے کو بھی اسی طرح پکار سکتا ہے۔

ایک عورت کے 2 شوہر

ایسے ہی ایک عورت کا سوال تھا کہ جب مرد 4 بیویاں رکھ سکتا ہے تو اس کے 2 شوہر کیوں نہیں ہوسکتے؟

ایک شخص جس کی 4 بیویاں ہیں وہ 5ویں بیوی کا وظیفہ طلب کرتے سنا گیا۔

ناظرین کی ناراضی

ظاہر کے ان غیر ضروری بلکہ بیہودہ سوالات کو ناظرین میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ لائیو شو میں اس طرح کی کالز کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے۔ یہ شوز اسلامی ہیں اور ان کا مقصد تعلیم دینا ہے لیکن ان بیہودہ کالز کے ذریعے ریٹنگ بڑھانے کا ایک آسان راستہ اختیار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں صارفین ان کالز کو جعلی اور پلانٹڈ قرار دے ہیں، اور اس طرح کی کالز رمضان ٹرانسمیشن میں شامل کرنے کو رمضان کے احترام کے خلاف بتا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں