محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا اعلان

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ صحت پنجاب نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید الفطر سے قبل محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ کی اضافی تنخواہیں پانے والے سرکاری ملازمین کون ہیں؟

خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی ابھی تاحال محکمہ صحت میں ضم ہوا ہے لہذا جوورکرز کام کررہے ہیں انہیں عید الفطر سے قبل تنخواہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عید سے قبل ملازمین تنخواہ نہیں ملے گی تو متعلقہ سی ای او صحت اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ چند ممالک جہاں غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم