اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نازش جہانگیر معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں دونوں میں کام کیا ہے، اور بتدریج وہ فلموگرافی کو بڑھا رہی ہیں۔

نازش ان دنوں ایک قانونی معاملے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جو سوشل میڈیا اور مین اسٹریم نیوز چینلز دونوں پر گردش کر رہا ہے۔ ساتھی اداکار اسود ہارون نے اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے، جس کیخلاف نازش اپنے وکلا کے ذریعے جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے‘ ، رنبیر کپور کا انکشاف

نازش جہانگیر گزشتہ روز اس وقت خبروں میں تھیں جب لاہور کی ایک عدالت کی جانب سے اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔

اس کے جواب میں انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے ان تمام میڈیا آؤٹ لیٹس، پیجز یا افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دیا جو انہیں بدنام کرنے کی کوشش کریں گے۔

نازش جہانگیر نے وکلا کی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو ان کے ہتک عزت کے مقدمات کو نمٹائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان