مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو  نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

دورہ بلوچستان

ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے بعد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں پر لیگی عہدیداروں سمیت مختلف قبائل کے سرداروں سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف کے بلوچستان کے اس دو روزہ دورے میں مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

’نواز شریف بلوچستان میں امن چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ملک میں امن و امان کے لیے انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھنا پڑے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔‘

خیبر پختونخوا کا دورہ

لیگی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عید کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عید کے بعد پہلے بلوچستان کے دورے کے بعد دوسرا دورہ خیبر پختونخوا کا ہوگا، جہاں وہ پارٹی کے تنظیمی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

نواز شریف کی خیبر پختونخوا آمد پر پشاور سمیت دیگر شہروں میں پارٹی کنونشن منعقد کیے جائیں گے جہاں کچھ سینیئر رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہو سکتے ہیں۔

کپیٹن محمد صفدر اور امیر مقام رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے معاملات دیکھ رہے ہیں، اس سے قبل اے این پی کے زاہد خان نے نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، اسی طرح دیگر سیاسی رہنما بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے، خیبر پختونخوا کے بعد نواز شریف گلگت بلتسان کا بھی دورہ کریں گے۔

 عید کے بعد سندھ اور پنجاب کا دورہ بھی کریں گے؟

لیگی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں نواز شریف نے پنجاب کے مختلف ڈویژن کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں اور پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ بھی لیا ہے، نواز شریف کو سیالکوٹ،گوجرانولہ اور اوکاڑہ میں پہلا جلسہ کرنے کا مشورہ دیاگیا لیکن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بتادیا ہےکہ عید کے بعد ان تمام پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔

بہرحال پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے بلوچستان اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، پنجاب میں جلسوں کے انعقاد سے قبل نواز شریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے، اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال بھی کہہ چکے ہیں کہ عید کے بعد نواز شریف پورے پاکستان میں دورے کرنے کا اردہ رکھتے ہیں۔

میاں صاحب مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے؟

لیگی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عید کے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا