دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پُل مقبوضہ جموں و کشمیر میں

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کا سب سےاونچا ریلوے پُل مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمالیہ کے پہاڑوں کے عین وسط میں واقع ہے۔

اس پُل کی اونچائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے نیچے پورا ایفل ٹاور جو 330میٹر لمبا ہے اور10منزلہ عمارت بھی سما سکتی ہے۔

پورا ایفل ٹاور اور 10منزلہ عمارت۔۔۔۔۔۔ جی ہاں ! اس سے پُل کی اونچائی کا اندازہ آپ کو بخوبی ہوجائے گا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بنایا جانے والا یہ پُل 359میٹر اونچا جبکہ اس کی لمبائی 1.315کلومیٹر ہے۔ یہ ریلوے پُل دریائے چناب پر بنایا گیا ہے۔ اس پل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

دنیا کے سب سے اونچے پلُ کا افتتاح رواں سال 13اگست کو کیا گیا تھاجبکہ اس کی تعمیر کی منظوری 2004 میں دی گئی تھی تاہم  شدید موسمی حالت کی وجہ سے اس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔ اس پل کی تعمیر سے مقبوضہ کشمیر کے ایسے علاقے جو سخت موسم سرما میں دوسرے علاقوں سے کٹ جاتے تھے، اب جڑ جائیں گے۔

ٹیکلا نامی سافٹ وئیر کے ذریعے ڈیزائن کیے گئے اس پُل میں اعلیٰ درجے کا اسٹیل استعمال کیا گیا ہے جو منفی 10ڈگری سیلسیس سے 40ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت کو برداشت کر سکتا ہے۔

اس پُل کے اب تک متعدد حفاظتی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جن میں تیز رفتار ہواؤں کا ٹیسٹ، انتہائی درجہ حرارت کا ٹیسٹ، زلزلے کے خطرہ کا ٹیسٹ اور پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ہائیڈرولوجیکل اثرات کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

اس پل کی تعمیر میں مجموعی طور پر  تقریباً1400کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں