لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ڈپلومہ پروگرام ایوی ایشن مینجمنٹ، اسٹریٹجک فیصلہ سازی، اور جدید لیڈرشپ پریکٹسز پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیےبڑی خوشخبری: گوگل اب انگریزی بولنا بھی سکھائے گا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر ڈاکٹر اکبر ایس زیدی نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیمی مہارت اور صنعت کی ضروریات کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے کہا کہ پاکستان کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مؤثر قیادت کا کلیدی کردار ہے۔ سمیر سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ)، پی اے اے، جو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CATI)، حیدرآباد کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ CATI کے انفراسٹرکچر اور کورسز کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیےگوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے

انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں میں سیکھنے کے عمل کو ایک نئی جہت دے گی اور ہوا بازی کی تعلیم کو عالمی معیار تک لے جائے گی۔

یہ ڈپلومہ ہوا بازی کے پیشہ ور افراد کے لیے ہوگا، جہاں انہیں تعلیمی اور عملی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جو آئی بی اے کے ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین فراہم کریں گے۔

یہ شراکت داری پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت اور انسانی وسائل کی ترقی، اور تعلیمی و صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی