بابراعظم، کیا دوپٹہ پیکو کے لیے دیا ہوا ہے؟

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن ’خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا ‘ منٹ گرین کرتا اور پاجامہ پہننا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور فینز نے اس بات پر بابر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘

بابر اعظم جن کے کبھی اپنے چوکوں چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچے رہا کرتے تھے اب کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ان کو ایک نئے معاملے کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی کرکٹر نے عید کے روز منٹ گرین کڑھائی والا کرتا اور پاجامہ زیب تن کیا جو بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خواتین کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔

بابر اعظم نے عید کے دن اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم آپ کا لباس دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آپ نے دوپٹہ پیکو کرانے کے لیے دیا ہے ہوا ہے‘۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سعود شکیل کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی

بابر اعظم کے لیے ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے‘۔

ایک اور صارف نے تبصرہ تھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو‘۔

ایک صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ ’بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائے گا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہ پہنا کریں‘۔

مزید پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

لیکن اس موقعے پر بابر اعظم کے ایک فین بھی سامنے آگئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘