اداکارہ اقرا عزیز سال میں صرف ایک پراجیکٹ کیوں کرتی ہیں؟

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ اب انہیں گھر میں رہنا زیادہ پسند ہے اور ان کا بیٹا کبیر ہی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیرئیر کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ ذہنی سکون چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک ہی پروجیکٹ کرنا چاہیے کیونکہ اس کو مکمل کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جب کہ کبیر بڑا ہو رہا ہے، میں واقعی چاہتی ہوں کہ اس کے ساتھ وقت گزاروں اور اسے اسکول چھوڑنے جاؤں۔ یہ میری ترجیح ہے، میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میں یہ کروں گی اور میری ترجیحات طے ہیں‘۔

اقراء عزیز نے بتایا کہ ’ڈرامہ سیریل ’پیراڈائس‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا کبیر ہی تھا، اس لیے میں نے اپنی پروڈکشن ٹیم سے جا کر خاص طور پر یہ بات کی کہ میں صبح سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جاؤں گی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو کم از کم  اسکول چھوڑنے خود جاؤں اگر واپسی میں شوٹنگ کی وجہ سے اسے لینے نہ جا سکوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سال میں ایک یا دو پراجیکٹ ہی کیوں کرتی ہیں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی فیملی کی وجہ سے ہے اور اب انہیں گھر پر رہنا اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘متاثر ہونے اور نقل کرنے میں فرق ہے’ صبور علی اپنی شادی کا جوڑا پہننے پر اداکارہ اقراء عزیز پر برہم

واضح رہے کہ اقرا عزیز ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں، جو مختلف مشہور ڈراموں جیسے ’چھوٹی سی زندگی‘، ’سنو چندا‘، ’رانجھا رانجھا‘، ’منّت مراد‘، ’جھوٹی‘، ’برنس روڈ کے رومیو جولیٹ‘ اور دیگر میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اقرا خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے شوہر اداکار یاسر حسین ہیں، یہ دونوں اپنی جاندار اداکاری اور منفرد انداز کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں۔

 28 دسمبر 2019ء کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے ہاں 2021ء میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

اقرا عزیز ٹیلی ویژن کے علاوہ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں