پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ملائیشین ایئر لائن نے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیدی

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کی سستی ایئر لائن ’ایئر ایشیا ایکس‘ نے پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز باضابطہ شروع کردیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین سفری روابط میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازیں 30 مئی سے شروع ہوں گی۔

یہ اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے  سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اس  نئے روٹ کو پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’ یہ نئی کنیکٹیویٹی نہ صرف لوگوں کے درمیان تعلقات کو بڑھائے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سیاحت کے دروازے بھی کھولے گی۔‘

یہ بھی پڑھیے ’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا

ایئر ایشیا ایکس کے سی ای او بنجمن اسماعیل نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایئر لائن کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہر ہفتے پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو 4 راؤنڈ ٹرپ پروازیں چلائے گی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 55800 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے پہل بکنگ کروانے پر 20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

ایئر ایشیا ایکس نے اپنے پاکستان آپریشنز کے ذریعے سالانہ 100,000 سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کا مقصد کاروباری اور تفریحی مسافروں دونوں کے لیے سستی اور معیاری سفری خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں، ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟

گزشتہ روز ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد نے وفد سمیت گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا اور گورنر ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار