’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر ایشیا نے 30 مئی 2025 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے براہ راست ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں براہ راست آیا کریں گی۔ یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور جایا کریں گی۔

ایئر ایشیا کے مطابق وہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انہیں خطے میں متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کمپنی نے کراچی سے کوالالمپور کا یکطرفہ ٹکٹ 64 ہزار 990 روپے  میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش اب سے 20 اپریل 2025 تک بکنگ کرانے والے ایسے مسافروں کے لیے ہے جو 30 مئی 2025 سے 27 مارچ 2026 تک سفر کرنا چاہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں