امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نوجوان کی محبت میں اندھی ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون کو مبینہ طور پر دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا ہے، جن نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ندال عمر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں بھی امریکی خاتون اونیجا سے رابطے میں ہوں، ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اور جلد آپ ہم دونوں کو ایک پراجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی

انہوں نے کہاکہ اونیجا کی پاکستان آمد کے موقع پر میری فیملی کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے ایک ساتھ خریداری بھی کی۔

ندال عمر نے کہاکہ رشتوں میں اتار چڑھاؤ آ جاتا ہے، اور پھر سب کچھ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، جلد آپ ہم دونوں کو ایک پراجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اونیجا کا کوئی ایک بیان بھی ایسا نہیں جس میں اس نے میرے ساتھ قطع تعلقی کی بات کی ہو، یہ سب کچھ میڈیا نے پھیلایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی خاتون سے لمبے عرصے سے رابطہ تھا، لیکن شادی یا منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیجا کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ آئی تھی، لیکن لڑکا غائب ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ’5 ہزار ڈالرز دیں تو بات کروں گی‘، شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ

خاتون نے محبت میں دھوکا ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واپس جانے سے انکار کردیا تھا، تاہم بالآخر اب وہ دبئی سے ہوتے ہوئے واپس امریکا پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی