امریکی وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی دوسری جانب مہمان وفد نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات میں عاطف خان اور امجد خان کو نہیں بلایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے سارے ریکارڈ ہیں، یہ وہ موقع تھا کہ جب پی ٹی آئی امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ نہروں کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، 30 اراکین نے نہروں کے معاملے پر بات کی، اپوزیشن نے نہروں کے معاملے پر بات کرنے کا موقع گنوا دیا، پیپلز پارٹی نے کینال پر قراراد جمع کرائی تو میں نے بتایا کہ اس معاملے پر آپ نے بحث کر لی ہے۔

’میں نے کہا کہ اس پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیان دیا ہے، صدارتی خطاب میں قرارداد نہیں آتی، اجلاس نہ چلانے کی کیا وجوہات تھیں حکومت جانتی ہے یہ ان کا فیصلہ ہے۔‘

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت کی قانون سازی کیسے ہو گی اگر ان کا کورم پورا نہ ہو، ہر معاملے پر کسی کو زبردستی نہیں بٹھا سکتا، اختر مینگل کو فون کیا، مولانا فضل الرحمٰن سے بھی رابطہ تھا، اپوزیشن کہے تو حکومتی اراکین کو بلایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ غزہ پر پوری دنیا کو تشویش ہے، ترک اسپیکر نے فون کرکے غزہ پر کانفرنس میں مدعو کیا ہے، جہاں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ غزہ پر پاکستان اور پارلیمنٹ کی کیا رائے ہے۔

’غزہ پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسے فلسطین کی بات کر رہے ہیں، فلطسین میں بچے عورتیں شہید ہو رہے ہیں، مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب