پاکستان سمیت کئی ممالک میں اگلے ہفتے شدید زلزلے کی پیشگوئی

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آگلے ہفتے میں شدید زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے نجی ادارے، ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر (EQQN) کے سربراہ شہباز لغاری کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ترکی، یونان، میانمار، افغانستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں آنے والے ہفتے میں شدید زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز

ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز لغاری نے یہ پیشین گوئی کی اور کہا کہ آئندہ ہفتے میانمار، ترکی اور یونان میں 5.3، 4.8 اور 5.0 شدت کے زلزلے آئیں گے۔’ پاکستان اور افغانستان میں اگلے ہفتے 5.4 شدت کا زلزلہ آئے گا، جس کے جھٹکے پاکستان کے شمالی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔‘

شہباز لغاری نے کہا کہ ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کا ملکیتی نظام 128 گھنٹے پہلے تک زلزلوں کی پیشگوئی ک سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری تمام پچھلی پیشین گوئیاں اب تک درست ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

انہوں نے 12 اپریل 2025 کو پاکستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کا حوالہ دیا، جو EQQN کی پیشگوئی کی کامیابی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 7 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عوامی طور پر اس کی پیشگوئی کی تھی، جس کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔

شہباز لغاری نے کہا ’ ہمارا مشن پاکستان کے 5 ہزار کلومیٹر کے دائرے میں زلزلے کی بروقت پیشگوئی فراہم کر کے جان بچانا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ، ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیش گوئی کرنے والا دنیا کا پہلا تحقیقی مرکز ہے، جو قبل از وقت وارننگ فراہم کرنے کے لیے آزادانہ طور پر کام کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں