صدر ٹرمپ نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی مزید 3 ماہ کے لیے بڑھا دی

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے صدارتی میمورنڈم کے مطابق اب 15 جولائی تک کوئی نیا سول ملازم بھرتی نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی نیا عہدہ تخلیق کیا جا سکے گا۔

میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی صرف سول ملازمین پر لاگو ہوگی، جبکہ فوجی، قومی یا عوامی سلامتی سے متعلقہ اسامیاں اور ایگزیکٹو آفس آف دی پریزیڈنٹ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز ٹیم نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، تھائی لینڈ کو 87رنز سے شکست

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگر یہ پابندی 15 جولائی کے بعد ختم کر دی جاتی ہے تو ادارے ہر 4 سبکدوش ہونے والے ملازمین کے بدلے صرف ایک نئی بھرتی کر سکیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مقصد ’سرکاری نظام کی اصلاح، غیر مؤثر پروگراموں کا خاتمہ اور حکومتی اخراجات میں کمی‘ ہے، اور اسی وژن کے تحت انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی بھرتیوں پر پابندی لگائی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ اس پالیسی کے تحت پہلے ہی ہزاروں وفاقی ملازمین کو برطرف کر چکی ہے تاکہ حکومتی سائز کو محدود اور اخراجات پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے