بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا، عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لقب

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا، انہوں نے عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لفظ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی، لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 17 یتیم سیاسی پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بھی ہمارے خلاف ایک پیج پر تھیں، ہمارے مخالفین اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

انہوں پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد کسی کو جیل سے چھڑوانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

ن لیگ کو نشانے پر رکھتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں، ان کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، کسانوں پر اضافی ٹیکس لگا دیا گیا، اب وہ کہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے، آج حیدر آباد میں ہونے والے جلسے میں عوام نے بھرپور شرکت کی، جبکہ بلاول بھٹو نے 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟