دنیا کی سب سے مقروض کمپنی کو 45 ارب ڈالر سے زائد مقدمات کا سامنا

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے رئیل اسٹیٹ گروپ ایور گرانڈے کو تقریباً 45.1 ارب ڈالر کے مشترکہ دعوؤں کے ساتھ 1317 مقدمات کا سامنا ہے۔

ویب سائٹ نکی ایشیا نے کمپنی ایور گرانڈے کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں اس نے4.3 ملین ڈالر سے زیادہ کے دعوؤں کے ساتھ زیر التواء قانونی چارہ جوئی کا انکشاف کیا۔

300 ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ ایور گرانڈے گروپ دنیا کا سب سے زیادہ مقروض پراپرٹی ڈویلپر ہے اور یہ قرضوں کے بحران کا مرکز رہا ہے جس نے گزشتہ سال کے دوران متعدد چینی ڈویلپرز کو ڈیفالٹ کروایا ہے۔

مارچ کے آخر تک کمپنی نے مقامی ملحقہ اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کے 154 واقعات کی اطلاع دی۔ سنہ 2020 میں چین کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ایورگرانڈے نے ڈگمگانا شروع کیا۔

اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے اپنے آف شور قرض کے لیے تنظیم نو کے منصوبے کا اعلان کیا۔ گروپ نے کہا کہ کلاس اے قرضوں کے 77 فیصد اور کلاس سی قرضوں کے 30 فیصد ہولڈرز نے دیگر کے علاوہ تنظیم نو کی تجویز کے لیے اپنی متعلقہ حمایت جمع کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی