بھارت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت دیگر اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ انسانیت اور انسانی اقدار کے خلاف بھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پر ہم نہ صرف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور انڈس کا مقدمہ اٹھائیں گے اور بھارت کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔

’پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہو کے کھڑی ہے، مجھے امید ہے کہ حکومت پاکستان کے دفاع کے لیے بھارتی اقدامات کا ہر فورم پہ بھرپور جواب دے گی۔‘

 https://Twitter.com/AmeerHamzaVoice/status/1915315379091513836

سربراہ جمعیت علمااسلام مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہم اپنے وطن عزیز کا دفاع اپنی قربانیوں سے کرسکتے ہیں، بھارت کی جانب سے سیالکوٹ میں ناشتہ کرنے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھیوں کو بھی دیوبند میں چائے پینے کا شوق ہے۔

’اپنی غلطیوں کو چھپانے اور اپنے گناہوں سے لوگوں کی نظر ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام لگانا بڑا آسان ہے، بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔‘

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

آئینی معاملات پر دباؤ کی سیاست مسترد،سپریم کورٹ نے مہاجر نشستوں پر حکومتی مؤقف درست قرار دے دیا

سمندری خود مختاری کا تنازع، تائیوان کی جانب سے چینی بحری بیڑے کی پیشقدمی روکنے کے لیے جنگی جہاز روانہ

اب کام بھی ہوگا اور بچوں کی دیکھ بھال بھی : مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری اداروں میں جدید ڈے کیئر سنٹرز قائم

امریکی ملازمتی ویزوں میں بھارتی فراڈ پکڑا گیا، درخواستیں اور ڈگریاں جعلی نکلیں

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات، پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کا رش، فیصلہ کن مرحلہ شروع

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ