جعلی شناخت کے سہارے 28 سال تک روپوش رہنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی پولیس نے تقریباً 28 سال سے مفرور اشتہاری ملزم راجندر بیراگی عرف راجندر سنگھ یادو کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ہریانہ پولیس کے ایک اہلکار کے قتل، اقدامِ قتل کے متعدد مقدمات اور 1999 میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد مسلسل روپوش تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: مودی کے ناقد صحافیوں کے گھروں پر دہلی پولیس کے چھاپے

پولیس کے مطابق ملزم نے جعلی شناخت اختیار کرکے نئی زندگی شروع کر رکھی تھی، جہاں وہ ’ڈاکٹر جھٹکا‘ کے نام سے غیر رجسٹرڈ کلینک چلاتا، جائیداد کے کاروبار سے بھی وابستہ تھا اور مختلف سرکاری شناختی دستاویزات بھی حاصل کر چکا تھا۔

دہلی پولیس نے جدید تکنیکی نگرانی اور انٹیلیجنس معلومات کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔ حکام نے اس گرفتاری کو 28 سالہ طویل تعاقب کی کامیاب تکمیل قرار دیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp