یوکرین میں ہلاک امریکی شہری کا روسی فوج اور سی آئی اے سے کیا تعلق تھا؟

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس فوج کے لیے خدمات انجام دینے والا امریکی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا بیٹا یوکرین میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں یوکرین کیخلاف مارے جانا والا  21 سالہ امریکی شہری مائیکل گلوس روسی فوج کا رکن تھا اور یوکرین میں تعینات تھا۔

گلوس سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ڈیجیٹل انوویشن جولین گیلینا اور لیری گلوس کا بیٹا تھا، جو امریکی بحریہ سے وابستہ رہے ہیں۔

لیری گلوس نے اپنے بیٹے کی روسی فوج میں بھرتی کی وجہ ذہنی بیماری اور روس میں پانی صاف کرنے کا نظام بنانے کی خواہش کو قرار دیا۔

گلوس نے اپنے بیٹے کے بارے میں کہا کہ اس کی ذہنی بیماری کا ایک مظہر حساسیت تھا۔ وہ ہمیشہ ماحول کا خیال رکھتا تھا۔ وہ ہمیشہ ان پسماندہ محروم طبقات کا خیال رکھنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکل گلوس پانی صاف کرنے کا ایک مؤثر نظام بنانے کی اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے روسی شہری بننا چاہتا تھا اور روسی فوج میں بھرتی کو وہاں کی شہریت حاصل کرنے کا آسان اور تیز ترین طریقہ سمجھتا تھا۔

مائیکل گلوس کو فوج میں بھرتی ہونے کے بعد روس کی 137ویں ریازان ایئربورن رجمنٹ میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں اس نے زیادہ تر نیپالی شہریوں کے ساتھ خدمات انجام دیں جو روسی فوج میں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا کورسک کا علاقہ یوکرین سے واپس لینے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید

این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ سی آئی اے کے ترجمان نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ مائیکل گلوس یوکرین میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کے لیے لڑ رہے تھے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ سی آئی اے مائیکل کے انتقال کو گلوس فیملی کے لیے ایک نجی خاندانی معاملہ سمجھتی ہے اور قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں