پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا آغاز

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں پاکستان کے سرکاری عازمین حج  کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا

منگل کے روز 3 پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی۔

اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔ دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن  ساڑھے 12 بجے اتری۔  تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان

عازمین حج کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر فاروق احمد، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمن قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، سعودی طوافہ اور پاکستانی فضائی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔

عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی

سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔

پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ