کراچی سے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں سی ٹی ڈی  انٹیلیجنس ونگ نے ایک کارروائی میں  شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان شہریوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن میں اغواء کر کے  حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔ اغوا کار فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جاتے تھے۔

گروہ تاوان وصول کرنے کے بعد شہریوں کو شہر کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیتا تھا۔

 صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سے 4 ملزمان امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمان عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمد کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار

ملزمان نے 13 اپریل کو پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کر کے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ کے متعلق معلومات حاصل کیں۔اغوا کے بعد محمد اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔

ملزمان نے ایک اور واردات میں 20 اپریل کو فیصل ولد حاجی محمد مسکین کو اغوا کر کے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے 5 لاکھ روپے نکلوا تھے۔بعد ازاں متاثرہ شہری کو صبح 10 بجے اللہ والی چورنگی پر چھوڑا گیا۔ جب کہ اس واردات کا  مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

تیسری واردات میں کسٹم اہلکار بن کر اورنگی ٹاؤن میں فیکٹری سے 6/7 لاکھ روپے بلیک میل کر کے وصول کیے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جب کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور