اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں تازہ علاقائی صورتحال اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 15 اکتوبر کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp