وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ لینے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا، ان کے والدین آج بڑا فخر محسوس کررہے ہوں گے، لیپ ٹاپ اسکالرشپ پروگرام میں زیادہ حسہ بچیوں کا حصہ رکھا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے جو طلبا کے لیے لیپ ٹاپس کا سلسلہ شروع کیا تھا، وہ سلسلہ پچھلے 5 سال ٹوٹا رہا، اس بات کا افسوس ہے کہ ہزاروں طلبا اس ٹیکنالوجی کی سہولت سے محروم رہ گئے ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج پھر وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ بغیر میرٹ کے نہیں دی گئی، ہرسال ایک لاکھ لیپ ٹاپس طلبا کو دیں گے، ہونہار طلبا کے لیے اسکالزشپس کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے، ہونہار طلبا آج کے سپراسٹارز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت سے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں، کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے 5 ہزار طلبا کے لیے بھی اسکالرشپ کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں