پاکستان میں مثالی مذہبی اہم آہنگی موجود اور تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، کھیئل داس کوہستانی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہندو برادی، میسحی برادی اور سکھوں نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، رمضان میں ہولی کا تہوار آیا تو پاکستان میں ہندوؤں نے ہولی جوش و خروش سے منائی، مسلمان بھی ان کے ساتھ ہولی میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ

انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوروز کا دن بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آیا تو سب نے مل کر نوروز منایا، پھر مسیحوں کا ایسٹر تہوار آیا تو ہم سب نے مل کر منایا، پاکستان میں جس طرح کی مذہبی ہم آہنگی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ذمہ دار ملک نہیں ہے، مودی کو بھارتی عوام نے بھی مسترد کردیا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان میں مسیحی، ہندو، سکھ، فارسی بولنے والے سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے اور اسے نیست و نابود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا  کے 29 اضلاع میں جنگی سائرن نصب کی ہدایت

وزیرمملکت نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قیمت ادا کی ہے، بھارتی وزیراعظم کی سوچ انسانیت کے خلاف ہے۔ ’آپ مذہب کو نشانہ بنا کے انسانیت کے خلاف ایک معاذ کھڑا کررہے ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے آپ کو جو پیشکش کی ہے، اس کا جواب چاہیے ہمیں، آپ بند گلی میں کھڑے ہیں آپ کے پاس کوئی جواب نہیں نہیں ہے اس لیے آپ خاموش ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سمجھتے ہیں کہ وہ میڈیا کو استعمال کرکے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے، ہم بالکل تنہا نہیں ہوں گے، ہم دنیا کو باور کروا چکے ہیں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، دہشتگردی کہیں پہ بھی ہوگی ہم اس کی مذمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت گشیدگی: پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیرملکی باشندوں کیخلاف مہم تیز

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ دہشتگردی کا ڈرامہ رچا کر کسی ملک کے خلاف جنگ کریں گے تو آپ کو جواب نہیں آئے گا، ایسا جواب آئے گا کہ مودی آپ کی 10 نسلیں یاد رکھیں گی، آپ کا جو راون کا کردار ہے وہ ہم دنیا کو ثبوتوں کے ساتھ دکھائیں گے اور بتائیں گے آپ راون ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ نادیہ جمیل نے بتادیا

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟